صدرمملکت سےعمان کےسفیرکی ملاقات،تاریخی ،برادرانہ تعلقات کومزیدفروغ دینےکےعزم کااعادہ

0
3

صدرمملکت آصف علی زرداری سےعمان کےسفیرفہدسلیمان خلف الخاروصی کی ملاقات، تجارت،سرمایہ کاری اورتوانائی کےشعبوں میں تعاون کےفروغ پر گفتگوہوئی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری سےعمان کےسفیرفہدسلیمان خلف الخاروصی نے ایوان صدرمیں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان تجارت،سرمایہ کاری اورتوانائی کے شعبوں میں تعاون کےفروغ پر گفتگوہوئی۔اس موقع پردونوں ممالک کےتاریخی اوربرادرانہ تعلقات کومزیدفروغ دینےکےعزم کااعادہ کیا گیا۔
صدرمملکت کاآصف علی زرداری کاکہناتھاکہ پاکستان اورعمان کےدرمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اوراقدارپرمبنی ہیں،اقتصادی و تجارتی تعلقات کومزیدوسعت دینےکی ضرورت ہے، حکومتی اورنجی شعبےکےقریبی روابط سےمعاشی اورتجارتی تعاون میں اضافہ ہوگا۔
صدرمملکت نےپاکستان کی سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کیلئےعمان کی حمایت پرشکریہ اداکیا۔

Leave a reply