صدرمملکت نےجسٹس یحییٰ آفریدی کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی

0
27

صدرمملکت آصف علی زرداری نےجسٹس یحییٰ آفریدی کی بطورچیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دےدی۔وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ایوان صدرکی جانب سےجاری کردہ اعلامیہ کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری نےجسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی ۔صدر پاکستان نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ صدرمملکت نے26اکتوبرکوجسٹس یحییٰ آفریدی سےچیف جسٹس آف پاکستان کےعہدےکاحلف لینےکی بھی منظوری دےدی۔
یادرہےکہ گزشتہ رات چیف جسٹس آف پاکستان کی نامزدگی کےلئےپارلیمانی خصوصی کمیٹی کےدواجلاس ہوئے،جس میں پہلااجلاس بغیرکسی نتیجےکےختم ہوگیا تھاجبکہ دوسرےاجلاس میں جسٹس یحییٰ آفریدی کوچیف جسٹس نامزد کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان کو جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان تعینات کرنے کی سفارش بھیجی تھی۔
نوٹیفکیشن جاری:
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کیلئے کی گئی ہے، نئے چیف جسٹس آف پاکستان 26 اکتوبر کوعہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Leave a reply