صدرٹرمپ کی چینی ہم منصب سےملاقات:امریکاکاچین پرٹیرف میں کمی کااعلان

0
11

صدرڈونلڈٹرمپ نےچینی ہم منصب شی جن پنگ سےملاقات کرکےچین پرٹیرف میں کمی اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اورچینی صدرشی جن پنگ کی ملاقات جنوبی کوریاکےشہربوسان میں ہوئی،دونوں عالمی طاقتوں کےصدورکےدرمیان ملاقات ایک گھنٹہ 40منٹ جاری رہی۔چینی اورامریکی صدورکےدرمیان 6سال بعدملاقات ہوئی۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق صدرٹرمپ نےچینی صدرسے ملاقات کوزبردست قرار دیتےہوئےکہاکہ چینی صدرایک عظیم رہنماہیں،واشنگٹن اوربیجنگ کےدرمیان بہت سےاہم نکات پراتفاق ہوگیاہے،چین امریکا سے بڑی مقدارمیں سویابین خریدناشروع کردےگا،نایاب معدنیات کی تجارت کامعاملہ طےپاگیا،اپریل میں چین کادورہ کرونگا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدر نےمزیدکہاکہ چین فین ٹینائل کی تیاری میں استعمال کیمیائی اجزاکاامریکامیں داخلہ روکےگا،امریکاتمام چینی مصنوعات پرعائدٹیرف کوکم کرےگا، چین پر عائد ٹیرف کو 57 سےکم کر47 فیصد کردیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔چینی صدر سے تائیوان کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی،چینی صدرسےیوکرین کےمعاملےپربات کی ،چینی صدر سےملاقات میں بہت سارےفیصلےکیےگئے۔

Leave a reply