صدی کا اہم ترین آثار قدیمہ: مصر میں دنیا کی سب سے قدیم قبر دریافت

0
41

صدی کے اہم ترین آثار قدیمہ ، مصر میں دنیا کی سب سے قدیم قبر دریافت، ماہرین کے حیرت انگیز انکشافات، مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے مصری حکمران تھٹموس دوئم کی قبر دریافت کرلی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 1922 میں دریافت توتن خامون کی قبر کے بعد سب سے بڑی دریافت ہے۔آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق قبر کے اندر کئی تاریخی نقوش بھی ملے ہیں، ان میں الباسٹر جار (پتھر کے قدیم برتن) کے ٹکڑے بھی شامل ہیں، جن پر راجا تھٹموس دوئم اور ان کی اہلیہ رانی ہتشیپسوت کا نام کندہ ہے۔
یہ واضح اشارہ ہے کہ یہ مقبرہ تھٹموس دوئم کا ہی ہے۔ یہ قبر تھٹموس سوئم کی بیویوں اور مصر کی واحد خاتون فرعون رانی ہتشیپسوت کی قبر کے قریب موجود ہے، جس سے حقیقت حال پوشیدہ رہی تھی، ذہن نشین رہے کہ تھٹموس دوئم مصر کے 18 ویں خاندان کا فرعون تھا۔ اس کی اہلیہ رانی ہتشیپسوت ناصرف رانی تھی، بلکہ ان کی سوتیلی بہن بھی تھی۔
مصری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ دریافت قدیم تہذیبوں کے مطالعےکے لیے کافی اہمیت کی حامل ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تھٹموس دوئم سے متعلق کئی اہم نقوش دریافت کئے گئے ہیں، کیونکہ اب تک ان کی کوئی بھی چیز دنیا کے  کسی بھی میوزیم میں موجود نہیں تھی۔

Leave a reply