صرحا اصغر:رمضان میں سحری اور افطاری میرے شوہر بناتے ہیں

0
159

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر کا کہنا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی زندگی میں شادی کے بعد آنے والی مثبت تبدیلیوں کے حوالے سے بات کی، اداکارہ نے اپنے شوہر کی تعریف کی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل میں اپنی بہن کے ہمراہ سحری اور افطاری بنایا کرتی تھی لیکن اب شادی کے بعد یہ تمام ذمہ داری میرے شوہر نے لے لی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شوٹنگ کے شیڈول کی وجہ سے ایسا کرنے پر مجبور ہیں، تو صرحا نے جواب دیا کہ ان کے شوہر یہ سب محبت میں کرتے ہیں اور رمضان ان کے لیے ایک تہوار کی طرح ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میرے سسرال والے یہاں نہیں رہتے، ان میں سے زیادہ تر بیرون ملک مقیم ہیں اور میری ساس بھی سفر کرتی رہتی ہیں، اس لیے گھر میں صرف ہم دونوں ہی ہوتے ہیں۔

صرحا نے کہا کہ میرے شوہر کو کھانے کا کافی شوق ہے اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ دسترخوان وسیع ہو، میں انہیں کہتی ہوں کہ جو کھانا چاہیں خود پکا لیں۔

Leave a reply