صنم جاویدکوعدالت سےریلیف مل گیا

0
113

اسلام آبادہائیکورٹ نےپولیس کورہنما تحریک انصاف صنم جاویدکی گرفتاری سےروک دیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےپی ٹی آئی رہنما صنم جاویدکی بازیابی سےمتعلق کیس کی سماعت کی ۔
صنم جاویدکی جانب سےوکیل میاں اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
وکیل میاں اشفاق نےدلائل دیتےہوئےکہاکہ صنم جاوید نے بتایا ہے کہ بار بار اسلام آباد پولیس سے پوچھا اسلام آباد پولیس کی کوئی ایف آئی آر نہیں ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےاستفسارکیاکہ کیا وہ حراست میں لی گئی تھی ؟ جس کےجواب میں وکیل میاں اشفاق نےبتایاکہ جی میرے آفس کے باہر سے حراست لی گئی تھی۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنےکہاکہ بلوچستان پولیس نے صنم جاوید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہاکہ صنم جاویدکوعدالت میں پیش کیاجاناپولیس کےلئےقابل تعریف ہے۔ ورکنگ ڈیز میں ہم اس کا فیصلہ کریں گے ۔
عدالت نےحکم دیاکہ صنم جاویدکےخلاف ایک سال کامکمل ریکارڈ پیش کیاجائے۔
عدالت نےصنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دیتےہوئےہدایت کی کہ رہنماپی ٹی آئی اس دوران ایک بھی لفظ بولیں توعدالت اپناآرڈرواپس لےلےگی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےپولیس کوصنم جاویدکوجمعرات تک گرفتارکرنے سےروک دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکہاکہ صنم جاوید کسی بھی قسم کا کوئی بیان نہیں دیں گی،صنم جاوید کے والدین یقینی بنائیں کہ صنم کوئی بیان نہ دے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وکیل میاں علی اشفاق کو ہدایت کی کہ صنم جاوید گھر جائے اور خاموش رہے۔
عدالت نےکہاکہ جمعرات تک صنم جاویداسلام آبادکےدائرہ اختیارسےباہرنہ جائے۔

 

Leave a reply