صنم جاویدکی گرفتاری کےمعاملےپرعدالت کابڑاحکم

0
56

رہنماتحریک انصاف صنم جاویدکی گرفتاری غیرقانونی قرار،اسلام آبادہائیکورٹ نےرہائی کی درخواست نمٹادی۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں صنم جاویدکی بازیابی کی درخواست پرسماعت ہوئی ،کیس کی سماعت جسٹس حسن اورنگزیب نےکی۔
صنم جاویدکی جانب سےوکیل میاں اشفاق اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کی جانب سے ڈے نوٹس پر اٹارنی جنرل منصوراعوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل نےکہابلوچستان پولیس راہداری ریمانڈ کی استدعا نہیں کر رہی صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔
جسٹس حسن اورنگزیب نےصنم جاویدکےوکیل سےاستفسارکیاکہ میں نےانٹرنیٹ پردیکھاہےکہ صنم جاویدبہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہے، آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟

جس پردرخواستگزاروکیل میاں اشفاق نےکہاجی آئندہ صنم جاوید نامناسب الفاظ کااستعمال نہیں کرےگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔

Leave a reply