صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن کی میڈیا سے گفتگو

0
87

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) لاہور بزدار سرکار اور پرویز الہٰی نے صوبے کو تہس نہس کر دیا تھا، وزیراعلی مریم نواز نے 65لاکھ گھرانوں کو رمضان پیکج دیا ہے، مستحق لوگوں کے گھروں میں خاموشی کے ساتھ راشنپہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

رمضان پیکج کے حوالے سے ہرضلع میں مانیٹرنگ کمیٹی بنی ہے ، پچھلے آٹھ سے نو ماہ کے بجٹ کو بھی اسمبلی سے پاس کروانا ہے، اگلے تین ماہ کے بجٹ کو بھی پاس کروائیں گے۔ ہم نے ہیلتھ اور ایجوکیشن پر فوکس کرنا ہے، اس میں نئی چیزوں کو شامل کر کے بجٹ میں لا رہے ہیں ، آپ کو پنجاب کرپشن فری نظر آئے گا ۔

گھی اور چکن ایسوسی ایشن سے میٹنگ ہوئی ان کے ریٹ پانچ سے دس روپیے فی کلوکم کروائے یوٹیلٹی اسٹور پر پیکچ کو ڈبل کیا گیا ہے ، سبزیوں کی قیمتوں میں اج سے کمی آنا شروع ہو جائے گی ۔ ائی ایم ایف کے معاملے پر ٹیکس آئندہ بجٹ میں بات ہو گی ۔

Leave a reply