صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ملاقات

0
59

وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ملاقات، ملاقات میں صوبہ بھر میں عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال۔

صوبائی وزیر بلال اکبر خان کی مختلف شہروں سفری سہولیات کے منصوبوں بارے تفصیلی بات چیت، میٹرو ٹرین اور میٹرو بس ن لیگ کا شاندار منصوبہ ہے ،روزانہ لاکھوں افراد سستی سفری سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

سابقہ حکومت کی عدم توجہی سے میٹرو ٹرین اور میٹرو بس کے اسٹیشن کی بری حالت ہو چکی ہے،حکومت نے بلا امتیاز طلبا وطالبات کیلئےای بائیس اورموٹرسائیکل کی فراہمی کا شاندار منصوبہ شروع کیا، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ن لیگ کے مثالی منصوبوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی،

میٹرو ٹرین اور میٹرو بس منصوبے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ان منصوبوں کو تباہ کرنے کی کوشش کی ، وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں دو ماہ کے قلیل عرصہ میں اہم ترین اقدامات اٹھائے ،ذیشان ملک معاون خصوصی

وزیراعلی مریم نواز کی طلباء میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم کے منصوبے سے سفری مشکلات میں کمی ہوگی ، وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے میں عوام کومذید سفری سہولیات مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کےمختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کررہے ہیں جس کا دائرہ کار مزید وسیع کریں گے۔

Leave a reply