صوبےسےتعلق رکھنےوالوں پرتشددہوگاتواینٹ کاجواب پتھرسے دینگے، بیرسٹر سیف

0
100

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے سے تعلق رکھنے والوں پر تشدد ہوگا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہناتھاکہ زیر حراست سرکاری اہلکاروں اور پی ٹی آئی ورکرز پر تشدد کیا جا رہا ہے، تشدد کی تصدیق کے بعد ذمہ دار اہلکاروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق تشویشناک خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی سے کارکنان میں انتہائی تشویش ہے، کیا وجہ ہے کہ حراست میں شخص سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی، ہمارے ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو بھی غیر قانونی حراست میں رکھا جا رہا ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اُن کاکہناتھاکہ صوبے سے تعلق رکھنے والوں پر تشدد ہوگا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔وفاقی حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں بھی توڑ پھوڑ کی ہے، اس قسم کے اقدامات ناقابل برداشت ہیں اور فیڈریشن پر حملہ ہے۔

Leave a reply