صوبے کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں سے دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ

0
35

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے چناب اور کابل میں درمیانے اور اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث 3 جولائی سے تمام بڑے دریاؤں اور معاون دریاؤں میں پانی میں اضافے کا امکان ہے، دریائے چناب میں مرالہ، دریائے کابل میں نوشہرہ اور اس کی معاون ندیوں اور نالے میں 4 جولائی سے 7 جولائی کے دوران درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

ایڈوائزری میں عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ سیلاب کی صورتحال، موسم کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس پر کڑی نظر رکھیں اور مقامی حکام کی جانب سے احکامات جاری ہونے پر فوری انخلاء کریں۔ یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سیلابی پانی سے خود کو بچائیں، سیلابی پانی جراثیم کی موجودگی کے باعث بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے۔ مسافر شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Leave a reply