صہیونیوں پررحم نہیں کریں گے،بھرپورطاقت سےجواب دیں گے،ایران

0
4

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےکہاہےکہ صہیونیوں پررحم نہیں کریں گے،بھرپورطاقت سےجواب دیں گے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ ،نیتن یاہواوراسرائیلی قیادت کی قتل کی پےدرپے دھمکیوں کےبعدایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کاپہلاپیغام منظرعام پر آگیا، جس میں اُن کاکہناتھاکہ عظیم حیدرکے نام پرجنگ شروع کردی، ہمیں دہشت گردصہیونی حکومت کوبھرپورجواب دینا ہوگا ، ہم صہیونیوں پرکوئی رحم نہیں کریں گے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق آیت اللہ خامنہ ای کامزیدکہناتھاکہ ایران دہشت گرد صہیونی ریاست کے خلاف بھرپورطاقت سےکارروائی کرےگا۔صہیونیوں سےبےرحمی برتی جائےگی، صہیونیوں پررحم نہیں کریں گے،بھرپورطاقت سے جواب دیں گے،ایران صہیونیوں سےکبھی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔

Leave a reply