طلبا کیلئے اہم خبر:پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری

0
7

تعلیم کےفروغ کا سلسلہ،راولپنڈی کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کیلئے اہم فیصلہ ،پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات کا شیڈول جاری کردیاگیا۔
تعلیمی ذرائع کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات سال 2026 سے شروع کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں داخلہ فارم تین نومبر سے پندرہ نومبر 2025 تک جمع کرائے جا سکیں گے۔
امتحانی شیڈول کے مطابق پانچویں جماعت کے پیپرز نو فروری سے شروع ہوں گے، جبکہ آٹھویں جماعت کے امتحانات 16 فروری سے 24 فروری تک جاری رہیں گے۔ نتائج کا اعلان 31 مارچ کو کیا جائے گا۔یہ امتحانات پہلے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت منعقد ہوتے تھے، تاہم اب ذمہ داری پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (PECTA) کو سونپی گئی ہے۔
اس اقدام کا مقصد طلبا کو اعلیٰ جماعتوں میں جانے سے قبل بورڈ طرز کے امتحانات کیلئے تیار کرنا ہے، تاکہ تعلیمی معیار بہتر ہو سکے۔
دوسری جانب اساتذہ تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر شدید تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ یونین رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ صرف سرکاری سکولوں کے طلبا کو اس امتحان میں شامل کرنا ناانصافی ہے، جبکہ پرائیویٹ سکولوں کو استثنیٰ دے دینا پالیسی پر سوالیہ نشان ہے۔

Leave a reply