طلبا کیلئے بڑی خوشخبری: حکومت کا مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

شہر قائدکراچی کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان،لیپ ٹاپس کب اور کہاں ملیں گے؟ تمام ترتفصیلات منظرعام پرآ گئیں۔
وفاقی حکومت نے کراچی کے نوجوانوں کو جدید سہولیات اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کا عزم کرتے ہوئے طلبا کیلئے مفت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان حکومت پاکستان راجہ انصاری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان رواں سال دسمبر میں کراچی میں ایک بڑے منصوبے کا افتتاح کریں گے، جس کے دوران مزارِ قائد پر ایک خصوصی تقریب میں طلبا کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت شہر قائد کراچی کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور ان منصوبوں کو سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔
وفاقی حکومت کراچی میں 334 ارب روپے مالیت کے 22 میگا پروجیکٹس شروع کرنے جا رہی ہے، جن میں تعلیم، ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو ترجیح دی جائے گی۔