طلبا کیلئے خوشخبری:ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ۔ سکالر شپ کیلئے اپلائی کرنے کا طریقہ کاربھی سامنے آگیا۔
حکومت ِ پنجاب کی ہدایت پر ہونہارسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبا کو سکالر شپ دیا جائے گا۔سکالر شپ پروگرام کے تحت 50 پبلک سیکٹریونیورسٹیز، 16میڈیکل کالجز ،131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو سکالر شپ دی جائے گی اور 4سال میں 130ارب روپے کےوظائف فراہم کئے جائیں گے۔
سکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4برسوں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبا مستفید ہوں گے۔ ہونہارسکالرشپ پروگرام کاآغازاہم سنگ میل ہے، پروگرام مستحق اور ہونہار طلبا کیلئےمعیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔
سکالر شپ پروگرا م اعلیٰ تعلیم کیلئے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کرےگا اور نوجوانوں کےاعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
توشہ خانہ ٹوکیس:بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی ضمانت خارج
ستمبر 30, 2024 -
ملک بھر میں پری مون سون کی بارشیں کب شروع ہو گئی؟
جون 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔