طلبا کیلئے خوشخبری :پنجاب حکومت کاایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان

0
4

طلبا و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری ،پنجاب حکومت کا طلبا کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان۔طلبا کو انٹرنیشنل سکالر شپس بھی فراہم کی جائیں گی۔
فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب کےدوران پنجاب کے طلبا و طالبات کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے کا اعلان کیا گیا۔تقریب میں ہونہار سکالر شپ کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے 2570 طلبا و طالبات کیلئے ہونہار سکالر شپ کا آغاز کیا گیا، جبکہ قابل اور ہونہار طلبا کو انٹرنیشنل سکالر شپس دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔سرکاری اور نجی کالجز اور یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس اور ٹیچنگ فیکلٹی نے طلبا و طالبات کو ایک لاکھ ای بائیکس اور ہونہار سکالر شپ کی رقم بڑھانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ بلاشبہ ان اقدامات سےہائیر ایجوکیشن لیول کی تعلیم کے حصول میں بہتری آئے گی۔

Leave a reply