طلبا کی خوشی دیدنی:سکول نے وقت کی پابندی ختم کردی

0
35

پاکستان ٹوڈے: طلبا کی خوشی دیدنی ۔ ایسا سکول جہاں طلباکیلئے وقت کی کوئی پابندی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں طلبا کی آسانی کیلئے سکول انتظامیہ نے وقت کی پابندی ختم کردی۔ دنیا بھر میں عمومی طور پر سکولز کا وقت صبح سات یا آٹھ بجے شروع ہوتا ہے، بہت سے بچوں کو صبح سویرے اٹھنے میں دشواری ہوتی ہے، اس لیے مغربی جرمنی میں ایک سکول نے طلبا کی آسانی کیلئے سکول کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیئے۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے کو اس فیصلے سے کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوا، ہم نے طلبا کو فیصلہ کرنے کی اجازت دی ہے کہ وہ کب سکول آنا چاہتے ہیں؟ کیونکہ نوعمری میں بچوں کا بائیولوجیکل ریتھم مختلف ہوتا ہے، بچے اکثر رات کو توانا اور صبح کو تھکا ہوا محسوس کرتے ہیں،اس لیے سکول کو ان کی مرضی کے مطابق چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکول کے ایک استاد سائمن فریتشز کا کہنا تھا چونکہ ہمارے پاس پہلی کلاس میں بچے کم ہوتے ہیں، اس عمر میں ہر چیز قدرے آرام دہ ہوتی ہے، یوں انہیں مرضی کے اوقات دیکر ہم اُن پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں، اس کا ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ طلبا دن کو رہ جانیوالے اسباق دوبارہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

سکول کے طلبا کا کہنا ہے کہ وہ سکول کے فیصلے سے خوش ہیں، اس سے وہ تعلیم حاصل کرنے کیساتھ اپنے دیگر کاموں کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں ، جو ان کی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے اہم امورہو سکتے ہیں۔

Leave a reply