طلبا کی موجیں:تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی طویل تعطیلات کا اعلان

0
27

طلباو طالبات کیلئے چھوٹی عید پر بڑی خوشخبری،پنجاب کےتعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔عیدکے موقع پرتعلیمی اداروں میں کتنی تعطیلات ہوں گی؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالفطر کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔عیدالفطر کے موقع پر لاہورسمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری سکولز خالد وٹو کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولز 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے، تاہم سرکاری سکولوں میں 4 اپریل کو سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا، جبکہ 7 اپریل سے نئےتعلیمی سال کا آغاز ہو گا۔
یوں وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے اعلانات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سرکاری طور پر 28 مارچ سے 2 اپریل تک6 تعطیلات ہوں گی، تاہم عملی طور پر سرکاری سکولوں میں نیا تعلیمی سال7 اپریل کو شروع ہوگا، لہٰذا طلبا و طالبات9 روزکی طویل تعطیلات انجوائے کریں گے۔

Leave a reply