عازمین حج کیلئےخوشخبری،حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا

0
13

عازمین حج کیلئےخوشخبری،حکومت پاکستان نےحج 2026 کےلئےرجسٹریشن کا آغاز کردیا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026کےلئےرجسٹریشن رواں سال 9جولائی تک جاری رہےگی اور اس حصول کےلئےکوئی فیس نہیں ہوگی۔عازمین بغیرکسی فیس کےرجسٹریشن کرواسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2026 کے لیے قبل از وقت سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ رواں برس پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی، حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے۔
وزارت مذہبی امورکےمطابق حج کےلئےرجسٹریشن سعودی عرب کی ہدایت پرکی جارہی ہے،حج رجسٹریشن کے اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹا مقرر کرے گی۔

Leave a reply