عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ اور سب کو ان فالو کردیا

0
109

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان کے مایہ ناز گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹیں اور سب کو ان فالو کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار عاصم اظہر پروفائل کے چند اسکرین شاٹس سوشل میڈیا کی زینت بنے جس میں ان کی پروفائل پر موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کی ہوئی تھیں۔

 

اسکرین شاٹ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین عاصم اظہر سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر تقریباً 30 لاکھ کے قریب فالوورز والے اکاؤنٹ پر اب کوئی تصویر یا پوسٹ موجود نہیں ہے۔

تاہم اداکار کے ایسا کرنے کی وجہ سامنے نہ آسکی اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کیا۔

Leave a reply