جعفرایکسپریس حملہ:دہشتگردی کےپیچھےبیرونی ہاتھ شامل ہیں،ترجمان دفترخارجہ

0
3

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےکہاہےکہ بلوچستان میں جعفرایکسپریس پر حملہ،دہشتگردی کےپیچھےبیرونی ہاتھ شامل ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کاپریس بریفنگ کےدو ران کہناتھاکہ نائب وزیراعظم نےسعودی عرب میں فلسطین کی صورتحال پراجلاس میں شرکت کی،نائب وزیراعظم نےمسئلہ فلسطین کےحوالےسےاپنےمؤقف سےآگاہ کیا،اسحاق ڈارنےجدہ میں مختلف ممالک کےوزرائےخارجہ سےملاقات کی ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان اسرائیل کی جانب فلسطینیوں کی امدادروکےجانےکی مذمت کرتاہے،اسرائیلی اقدام کامقصدامدادی تنظیموں کی سر گرمیوں کوروکناہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم کوروکنےمیں کرداراداکرے،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتاہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور ان تخریب کاروں کا نشانہ رہا ہے جو کہ ہماری سرحدوں سے باہر ہیں۔ جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی میں بھی دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔
شفقت علی خان کامزیدکہناتھاکہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے اور ہم سفارتی رابطوں کو اس طرح پبلک فورم پر بیان نہیں کرتے، ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شیئرکرتے رہے ہیں اور یہ ایک مسلسل عمل ہے جو جاری رہتا ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ ہمارے بہت سے دوست ممالک نے جعفر ایکسپریس دہشت گردی کی مذمت کی ہے جبکہ ہمارے کئی دوستوں سے ہمارا انسداد دہشت گردی پر تعاون موجود ہے۔ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Leave a reply