عالمی برادری اقوام متحدہ کی پالیسیوں کیلئےاپنی وابستگی کااعادہ کرے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی کامیاب پالیسیوں کیلئےاپنی وابستگی کااعادہ کرے۔
اقوام متحدہ کےامن دستوں کےعالمی دن کےموقع پراپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آج عالمی برادری کےساتھ اقوام متحدہ کےامن دستوں کاعالمی دن منارہےہیں،یہ دن اقوام متحدہ کےامن دستوں کی جانب سے لاتعدادقربانیوں کی یاددہانی ہے،یہ دن دنیاکیلئےاُن امن دستوں کےاہم کردار کااعتراف ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ 2لاکھ35ہزارسےزائدامن دستوں نے48مشنزمیں امتیازی خدمات انجام دیں،181پاکستانی فوجیوں نےعالمی امن وسلامتی کےحصول کیلئےقربانیاں دیں،یہ دن اقوام متحدہ کی امن فوج کودرپیش چیلنجزکاجائزہ لینےکامناسب موقع ہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی کامیاب پالیسیوں کیلئےاپنی وابستگی کااعادہ کرے، امن فوج کواُبھرتےچیلنجزکےمطابق ڈھالنےکی کوششوں کودُگناکیاجائے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔