عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین کاپُرامن حل یقینی بنائے،خواجہ آصف

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ حل طلب تنازعات کا پُرامن حل یقینی بنائے، ایسے حل طلب تنازعات عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
چین کےمشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس منعقدہواجس میں پاکستان ،روس ،ایران، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی۔ ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف نےکی۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی ، انہوں نے غزہ میں پرتشدد کارروائیوں اور انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
پاکستانی وزیردفاع نےایس سی اوکے اصولوں اور مقاصد سے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا جبکہ عالمی سطح پر جاری تنازعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ دہشتگردی ایک مشترکہ خطرہ ہے جس سے اجتماعی طور پر نمٹنےکی ضرورت ہے، تمام ریاستیں دہشتگردی کےخلاف مشترکہ کوششوں کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں، خطے کی پائیدار خوشحالی کے مشترکہ وژن کے حصول کےلیے پر امن اور مستحکم افغانستان ضروری ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ غزہ میں فوری طور پرمستقل جنگ بندی نافذ کی جائے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ حل طلب تنازعات کا پُرامن حل یقینی بنائے، ایسے حل طلب تنازعات عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
پنجاب میں ڈرائیونگ کی عمر16سال مقررکردی گئی
دسمبر 4, 2025پنجاب میں 25سال بعدبسنت کے تہوار کی واپسی
دسمبر 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب حکومت نے پہلی ایئر ایمبولینس ریسکیو 1122 کے حوالے کردی
اپریل 13, 2024 -
ڈالرکی قیمت اضافہ ،روپیہ گراوٹ کاشکار
اگست 5, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














