عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

0
46

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی، 15 کروڑ ڈالر پنجاب میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری تعلیم کے حوالے سے خرچ ہوں گے۔

اعلامیہ کی تفصیلات کے مطابق پری پرائمری اور پرائمری سکول کے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم اور گریڈز کی کی بہتری کے لیے رقم خرچ ہوگی، معیاری تعلیم سمیت سیکھنے کے عمل کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے سے 50 لاکھ بچے 7 ہزار ہے ٹیچرز اور ایک لاکھ 65 ہزار ٹیچرز براہ راست مستفید ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق سرکاری سکولوں کے تین ہزار ٹیچرز اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ٹیچرز منصوبے سے مستفید ہوں گے، پنجاب میں سکولوں سے باہر 70 ہزار بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے یہ منصوبہ مددگار ثابت ہوگا۔

اس منصوبے سے پانچ ہزار 400 کلائمٹ سمارٹ کلاس روم اور پرائمری سکول بنائے جائیں گے، اس رقم سے 2022 کے سیلاب میں متاثرہ پرائمری سکولوں کی بحالی کا کام ہوگا۔

Leave a reply