موسمیاتی تبدیلی اور زرعی شعبے کے حوالے سے خوشخبری ۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے رقم کی منظوری دیدی ۔ عالمی بینک پاکستان کو 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، رقم پاکستان کو دو منصوبوں کیلئے فراہم کی جائے گی، پہلے پراجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی، رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے۔
دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کئے جائیں گے، رقم کا مقصد سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے، سندھ میں لائیو سٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔
پی آئی اے کیلئے نئے سال میں کتنے طیارے خریدے جائیں گے؟
دسمبر 25, 2024سونےکی قیمت میں معمولی کمی
دسمبر 24, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔