عالمی سب میرین کیبل میں خرابی،پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

0
38

عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کےباعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونےسےصارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
ترجمان پی ٹی اےکےمطابق قطرکےقریب سب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ہے، اےاےای ون کیبل پاکستان کوعالمی انٹرنیٹ ٹریفک سےجوڑتی ہے۔اےاےای ون کیبل 7زیرسمندرکیبل میں سےایک ہے۔
ترجمان کاکہناہےکہ پاکستان میں انٹرنیٹ اوربراڈبینڈصارفین کومسائل کاسامناکرناپڑسکتاہے،متعلقہ ٹیمیں خرابی دورکرنےکیلئے کوشاں اورنگرانی کررہی ہیں،پی ٹی اےٹیلی کام صارفین کووقتاًفوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

Leave a reply