عالمی عدالت انصاف کےجج نواف سلام لبنان کےنئےوزیراعظم مقرر

0
78

عالمی عدالت انصاف کےجج نواف سلام کولبنان کانیاوزیراعظم مقرر کردیاگیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق لبنانی صدرجوزف عون نےنواف سلام کونئی حکومت بنانےکےلئےمقررکیا،نواف سلام نے128نشستوں پرمشتمل پارلیمنٹ میں84ارکان کی حمایت حاصل کی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق 9اراکین پارلیمنٹ نےنگران وزیراعظم نجیب میقاتی کےحق میں ووٹ دیاجبکہ 35ارکان پارلیمنٹ نےدونوں کی حمایت کرنےسے انکار کیا۔
خبرایجنسی کےمطابق نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ نواف سلام اس وقت ملک سے باہرہیں،وہ آج وطن پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 2 سال سے نگران حکومت قائم ہے، نئی حکومت بنانے کے لیے سلام کی نامزدگی 2سالہ سیاسی خلا کے بعد سامنے آئی ہے، جس دوران لبنان نے سیاسی تقسیم اور بگڑتی ہوئی اقتصادی صورتحال کا سامنا کیا۔
یادرہےکہ گزشتہ ہفتے لبنان کی پارلیمنٹ نے آرمی چیف جنرل جوزف عون کو صدر منتخب کیا تھا۔

Leave a reply