عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیسرےروزبھی اضافہ

0
6

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرےروزبھی اضافہ ہوگیا۔
امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت32سینٹ کےاضافے سے 72.57 ڈالر ہوگئی ،برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت44سینٹ کےاضافےسے76.48ڈالرہوگئی ۔امریکہ میں پٹرول کےذخیرےمیں کمی اورروس سے سپلائی میں تعطل برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی اورپلاٹینئم کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنےمیں آیا،سونےکی فی اونس قیمت6ڈالرکے اضافے سے 2ہزار 939ڈالرہوگئی ،جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت29سینٹ کےاضافےسے 32ڈالرریکارڈکی گئی،پلاٹینئم کی فی اونس قیمت5ڈالرکے اضافےسے 975ڈالرہوگئی اورپلاڈئیم کی فی اونس قیمت14ڈالربڑھ کر966ڈالر پرآگئی۔

Leave a reply