عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی،سونے،چاندی کے نرخ بھی گرگئے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی،سونے،چاندی کے نرخ بھی گرگئےجبکہ کرپٹو کرنسیز کی قدرمیں اضافہ ہوگیا۔
امریکامیں کسادبازاری کےخدشات پرعالمی مارکیٹ میں خام تیل کےنرخ مزیدگرگئے،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت4ڈالرکی کمی سے62.71 ڈالر ہوگئی،برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت3.82ڈالرکی کمی سے 66.31 ڈالر ہوگئی،امریکی ٹیرف اوراوپیک کی طرف سےپیداواربڑھانےکےاعلان کےبھی منفی اثرات منظرعام پرآرہےہیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے،چاندی اورقیمتی دھاتوں کےنرخ گرگئے،سابقہ نقصانات کی ریکوری کےلئےبڑےپیمانےپرفروخت کادباؤ دیکھنےمیں آیا۔
سونےکی فی اونس قیمت72ڈالرکی کمی سے3ہزار48ڈالرہوگئی،چاندی کی فی اونس قیمت 2ڈالرکی کمی سے29.79ڈالرہوگئی،جبکہ فی اونس پلاٹینم 37ڈالرکی کمی سے919ڈالرمیں فروخت ہوااورکاپرکی فی پاؤنڈقیمت4سینٹ کی کمی سے4.41ڈالرریکارڈکی گئی۔
اُدھرعالمی مارکیٹ میں کرپٹوکرنسیزکی قدرمیں اضافہ دیکھاگیا،بٹ کوائن کی قدر ایک ہزار838ڈالر کے اضافےسے83ہزار887ڈالرریکارڈکی گئی ،ایتھریم کی قدر24ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار800 ڈالر ہوگئی ،جبکہ سولانا کی قدر7 ڈالر کے اضافےسے122ڈالر ریکارڈ کی گئی اور ڈوج کوائن ایک سینٹ کے اضافے سے17سینٹ میں فروخت ہوا۔
صارفین کیلئے اچھی خبر:بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان
نومبر 19, 2025ایئر پنجاب کب اڑان بھرے گی؟ اہم پیشرفت سامنے آ گئی
نومبر 19, 2025ایشیائی ترقیاتی بینک نےلیسکوکیلئےقرض کی منظوری دیدی
نومبر 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی گورنر ہاؤس میں موجود
اپریل 23, 2024 -
سپریم کورٹ کافل کورٹ اجلاس 8ستمبرکوطلب
ستمبر 6, 2025 -
پاکستان کےسابق ٹیسٹ کرکٹروزیرمحمد95برس کی عمرمیں انتقال کرگئے
اکتوبر 13, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














