عالمی منڈمیں خام تیل مہنگا،سونےکےنرخ گرگئے،بٹ کوائن کی قدرمیں اضافہ

0
3

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہوگیاجبکہ سونےکےنرخ گرگئےاوربٹ کوائن کی قدرمیں بھی اضافہ ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کےباعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت8سینٹ کےاضافے سے67.62ڈالرہوگئی،برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت11سینٹ کےاضافے سے69.63 ڈالرہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی ہوگئی جبکہ چاندی کےنرخ بڑھ گئے، سونےکی فی اونس قیمت ایک ڈالرکی کمی سے3ہزار344ڈالرہوگئی،فی اونس چاندی14سینٹ کےاضافےسے38.44ڈالرمیں فروخت ہوئی۔
دوسری جانب  امریکامیں اسٹیل کوائنزبل پاس ہونےسےکرپٹوکرنسیزکی قدرمیں اضافہ ہوگیا،بٹ کوائن کی قدرایک ہزار60ڈالرکےاضافہ سےایک لاکھ20ہزارڈالرسےتجاوزکرگئی،ایتھیریم کی قدر218ڈالربڑھ کر3ہزار 581ڈالرکی سطح پرآگئی،سولاناکی قدر6.41ڈالرکے اضافے سے 180.17 ڈالرریکارڈ کی گئی۔

Leave a reply