عامرخان اورسلمان خان ایک بارپھرجلوہ گر ہونےکو تیار؟

0
56

بالی ووڈاسٹارعامراوردبنگ اداکارسلمان خان 30سال بعدپھرایک ساتھ کام کرنےکوتیار؟وائرل پوسٹ نےمداحوں کوتجسس میں مبتلاکردیا۔
بھارتی اداکارعامرخان پروڈکشن ہاؤس کی جانب سےبالی ووڈ میں بھائی جان کےنام سےشہرت حاصل کرنےوالےاداکارسلمان خان کی پوسٹ پر ایکس سابق (ٹویٹر)پرردعمل دیاگیا،جس کےبعددونوں اداکاروں کےمداح خوشی نہال ہوگئے۔
سلمان خان نے سال 2010 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں نے فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد عامر خان کو مجھے چُھونے نہیں دیا (یعنی دوبارہ اُن کے ساتھ کوئی فلم نہیں کی) اگر وہ مجھے سونے میں بدل دیتے تو؟
دبنگ اسٹار کی اس پوسٹ پر 14 سال بعد عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے ردعمل دیا ہے،عامرخان پروڈکشن ہاؤس نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں بہت سوچتے ہیں۔پروڈکشن ہاؤس کے ردعمل نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اور عامر خان آخری بار سال 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم’انداز اپنا اپنا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

Leave a reply