عام انتخابات، دھاندلی کے الزامات اور حکومت سازی کے بعد سے اب تک کیا ہوا ہے؟
پاکستان ٹوڈے کے تفصیلات کے مطابق آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے دھاندلی کے الزامات جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف دنوں میں احتجاج کیے جا چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ دھاندلی کے ذریعے ان کی 80 سے زائد نشستیں دوسری جماعتوں کو دے دی گئی ہیں۔
ان میں سے بیشتر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تھے جنھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے اپنی جماعت کا نشان لیے جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینا پڑا تھا۔
انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 82 آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کے نامزد کردہ وزیرِ اعظم کے امیدوار عمر ایوب خان اور بیرسٹر گوہر علی خان سنی اتحاد کونسل میں شامل نہیں ہوئے۔
دوسری جانب، کئی آزاد امیدواروں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل ایوانِ زیریں میں سب سے بڑی جماعتیں بن گئی ہیں۔
سنی اتحاد کونسل نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شمولیت کے بعد الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے رجوع کیا تھا جس کے متعلق الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
پاکستان پیپلز پارٹی حکومت سازی کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد میں داخل ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم کرنے کے امکانات بظاہر یقینی نظر آتے ہیں۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
برائلر مرغی کا گوشت 15روپے سستا ہو گیا
مئی 31, 2024 -
رقص میں ہے سارا جہاں،دھوم ہے یہ آج یہاں
اپریل 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |