
پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھونےشادی شدہ خواتین کومشورہ دیتےہوئےکہاکہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کو کبھی کبھار دباؤ میں رکھا کریں، یہ حکمتِ عملی بعض اوقات کارآمد ثابت ہوتی ہے۔
پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک پروگرام میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سےنجی زندگی اورکیرئیرکےبارےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئے،جن کے اداکارہ نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ وہ پورا ہفتہ ڈرامے دیکھنے میں گزارتی ہیں تاکہ مصنفانہ تجزیہ پیش کر سکیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اسی مصروفیت کی وجہ سے ان کے شوہر کبھی کبھار ناراض ہو جاتے ہیں اور شکایت کرتے ہیں کہ وہ انہیں وقت نہیں دیتیں۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ تبصرہ وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر نہ صرف لوگوں کی جانب سے ہمدردی کے پیغامات موصول ہوئے بلکہ کئی افراد نے انہیں شادی کی پیشکش بھی بھیجی، جس پر وہ خوب لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
عتیقہ اوڈھو نے خواتین کو مشورہ دیا کہ کبھی کبھار اپنے شوہروں کو تھوڑا چوکنا رکھنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہاخواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کو کبھی کبھار دباؤ میں رکھا کریں، یہ حکمتِ عملی بعض اوقات کارآمد ثابت ہوتی ہے۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے سوشل میڈیا کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایک طاقتور ذریعہ ہے جس سے نہ صرف پیغام پہنچایا جا سکتا ہے بلکہ مختلف انداز میں مؤثر طور پر اپنی بات بھی کہی جا سکتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔