(پاکستان ٹوڈے) کی حقیقت کیا؟،عجیب الخلقت پرندے کی ویڈیوز وائرل ہو افیونی پرندے (Opium Bird) گئیں
تفصیلات کے مطابق کیاافیونی پرندہ واقعی انسان کو مستقبل دکھا سکتا ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے
کہ برفانی علاقوں میں ایک طویل القامت پرندہ موجود ہے، جس کی لمبی سی چونچ ہے اور جو مکمل طور پر سفید پروں سے ڈھکا ہوا ہے۔دکھنے میں یہ پرندہ ایسا لگتا ہے، جیسے کسی انسان کو پرندے کا لباس پہنا دیا گیا ہو۔
اس پرندے کے حوالے سے موجود ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ پرندہ انسان کی آنکھوں میں دیکھ کر اسے مستقبل دکھا سکتا ہے اور اسے آنیوالی آفات کے بارے میں خبردار کرسکتا ہے۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر کسی انسان اور اس پرندے کاآمنا سامنا ہو جائے، تو یہ انسان کو ہپناٹائز کرکے مار ڈالتا ہے۔
اس پرندے کے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہیں، جو لوگوں کو اس کے خوف اور سحردونوں میں مبتلا کرنے کا باعث ہیں۔ دوسری طرف حقیقت یہ ہے کہ آج تک کسی سائنسدان نے اس پرندے کو دریافت نہیں کیا اور نہ ہی کوئی ایسا انسان سامنے آیا ہے، جس نے حقیقت میں اسے دیکھا ہو۔
اس پرندے کی ویڈیو سب سے پہلے ڈرے وی ایف ایکس نامی سوشل میڈیا صارف نے پوسٹ کی تھی۔سوشل میڈیا پر اس پرندے کے کئی روپ دکھائے گئے ہیں، جن میں سے کوئی بھی حقیقی نہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دراصل یہ کوئی حقیقی پرندہ نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔