عدالت جاتےہیں توانصاف نہیں ملتا،ہماری تحریک جاری رہےگی،گنڈاپور

0
31

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ عدالت جاتےہیں توانصاف نہیں ملتا،ہماری تحریک جاری رہےگی۔
مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ ہم اپنےحقوق کی بات کرتےہیں،ہمیں پُرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملتی،ہماری تحریک جاری رہےگی،ہم قربانیاں دیتےرہیں گے،عدالت جاتےہیں توانصاف نہیں ملتا۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ پہلےبھی اسلام آبادمیں جلسےکی بات کی توہم پرتشددکیاگیا،ضروری نہیں کہ دھرنےمیں عوام ہوں،پورےپاکستان کوبتانا چاہتا ہوں ہمارادھرناجاری ہے،بانی پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرناجاری رہےگا۔
اُن کاکہناتھاکہ کارکنوں پرتشددکی ایف آئی آراپنی مدعیت میں درج کرواں گا،ہم پرتشددنہ ہوتاتوہمارےلوگ بھی آگےسےجواب نہ دیتے،ہمارے جتنے ورکر شہید ہوئےان کےخاندان کےلیے ایک ایک کروڑ روپےکااعلان کرتاہوں،مجھ پر براہ راست حملہ ہوا،اغواکی کوشش کی گئی۔
واضح رہےکہ گزشتہ رات کووزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراوربانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اسلام آبادسےدھرنےسےایک گاڑی میں بیٹھ کرفرارہوئےتھے،جس کےبعدعلی امین گنڈاپوراب منظرعام پرآگےہیں۔

Leave a reply