بہن کےوراثتی حصہ کاکیس،عدالت نےبھائی کی درخواست خارج کردی

0
5

سپریم کورٹ نےبہن کےوراثتی حصہ کیخلاف بھائی کی درخواست خارج کردی۔
سپریم کورٹ کےجسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےبہن کےوراثتی حصہ کیخلاف بھائی کی درخواست پرسماعت کی۔
جسٹس نعیم اخترافغان نےکہاکہ بہنیں کھانابناکردیتی ہیں گھرکی صفائی کرتی ہیں، بہنوں سےخدمت توکرائی جاتی ہےمگرجائیدادمیں حصہ نہیں دیتے۔
جسٹس حسن اظہررضوی نے ریمارکس دئیےکہ قرآن پاک میں بہن کاوراثت میں حصہ لکھ دیاگیاہے،قرآن کےحکم سےکیسےانکارکرسکتےہیں،جائیدادکی تقسیم نامے پر بہن کےدستخط نہیں۔
بھائی شہاب کےوکیل نےمؤقف اختیارکیاکہ بہن کوحصہ دیاہےوہ کہتی ہےکم ملاہے۔
عدالت نےدلائل سننےکےبعدبہن کےوراثتی حصہ کیخلاف بھائی کی درخواست خارج کردی۔

Leave a reply