عدالت کاگورنرکےپی کونئےوزیراعلیٰ سےکل تک حلف لینےکاحکم

0
8

پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس نےگورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کو نئے وزیراعلیٰ سےکل شام 4بجے تک حلف لینے کاحکم دےدیا۔
پشاورہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کل بروز بدھ سہ پہر 4 بجے تک گورنر نے حلف نہیں لیا توسپیکر اسمبلی حلف لیں گے۔
عدالت نےکہاکہ نئےوزیراعلیٰ کےپی سےبغیرکسی تاخیرکےحلف لیاجائے،علی امین گنڈاپورنےاسمبلی فلورپرکہاکہ اُنہوں نےاستعفیٰ دیاہے۔
عدالت نےکہاکہ کےخیبرپختونخوا اسمبلی نےنئےوزیراعلیٰ کاانتخاب کیاہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزخیبرپختونخوااسمبلی میں نئےوزیراعلیٰ کاانتخاب کیاگیا،جبکہ علی امین گنڈاپورکااستعفیٰ گورنرکےپی فیصل کریم کنڈی نے منظور کرنے کے بجائےاعتراض لگاکرگنڈاپورکوتصدیق کےلئے طلب کیاتھا۔

Leave a reply