عدنان صدیقی سے برطانوی بادشاہ کی ملاقات،پاکستان آنےکی خواہش کااظہار

0
31

پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئراداکارعدنان صدیقی کی برطانوی بادشاہ سے ملاقات ہوئی،شاہ چارلس نے پاکستان آنےکی خواہش کااظہار کیا۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئرترین اداکارعدنان صدیقی برطانیہ میں ہونےوالی ایک تقریب میں شریک ہوئےجس میں اداکارنےپاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کابیڑہ اٹھانےوالی غیرسرکاری تنظیم کی نمائندگی کررہےتھے۔اس تقریب میں اداکار کی خوش قسمتی سےبرطانوی بادشاہ شاہ چارلس سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔
عدنان صدیقی کاایک انٹرویومیں کہناتھاکہ میں برطانیہ میں ایک تقریب میں شرکت کےلئے وہاں پرموجودتھاکہ اچانک کنگ چارلس وہاں آگئےاورانہوں نے میرےپاس آکرمیرےساتھ گفتگوکی۔
اداکار نے کہا کہ ہم سب کا بیچ لگا ہوا تھا، برطانوی بادشاہ نے بیچ دیکھا اور مجھ سے دریافت کیا تو میں نے بتایا کہ میں ایک اداکار ہوں اور پاکستان سے تعلیم کو فروغ دینے والی این جی او کی نمائندگی کرنے آیا ہوں جس کا سن کر شاہ چارلس خوش ہوئے اور کہا کہ تعلیم پر کام کرنا ضروری ہے، یہ ایک اچھا کام ہے۔
عدنان صدیقی کامزیدکہناتھاکہ شاہ چارلس نےپاکستانی ثقافت کی تعریف کی اورپاکستان آنےکی خواہش کااظہاربھی کیا۔اتنے سارے لوگوں میں آکر بادشاہ کا مجھ سے بات کرنا میرے لیے خوشی کا موقع تھا، برطانوی کنگ کو صرف تصویروں میں دیکھا تھا لیکن حقیقت میں ہاتھ بھی ملایا اور بات بھی کی۔

Leave a reply