عظمیٰ بخاری کی ویڈیو کامعاملہ:ایف آئی اےکابڑافیصلہ

0
61

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیوکےمعاملےپرایف آئی اےنےتحقیقات کادائرہ کاروسیع کردیا۔
ایف آئی اے حکام کاکہناہےکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیٹیل کے لیے امریکی کمپنیز سے رابطہ کر لیا ،ایف آئی اے نے امریکن کمپنیز سے انٹرپول کی مدد سے رابطہ کیا ، تحریک انصاف کی کارکن فلک جاوید اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے دیگر اکاؤنٹس کی ڈیٹیلز امریکن حکومت سے مانگی گئیں ۔
ایف آئی اے نے فلک جاوید کو بھی سائبر کرائم ونگ میں طلب کر لیا ۔
حکام کامزیدکہناہےکہ ایف آئی اے نے فلک جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا ۔فلک جاوید کے لاہور میں گھر پر تالا لگا ہونے کی وجہ سے گیٹ پر نوٹس چسپاں کیا گیا ،ایف آئی اے نے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس جہاں جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں انکی شناخت کے لیے نادرہ کو بھی مراسلہ لکھ دیا۔ نادرہ سے ان اکاؤنٹس ہولڈرز کی شناخت کے بعد ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
ایف آئی اے حکام کاکہناہےکہ عظمیٰ بخاری کی ویڈیوز اوورسیز پاکستانیوں کے اکاؤنٹس سے بھی اپ لوڈ کی گئیں،ایسے اوورسیز پاکستانیوں کی نادرہ سے نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a reply