علی امین کےاسلحہ برآمدگی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

غیرقانونی اسلحہ اورشراب برآمدگی کیس میں عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے کی۔
متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نےکیس کی مزیدسماعت12اکتوبرتک کےلئے ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے ۔
گلگت بلتستان کی 14 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
جنوری 6, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ترک صدرسےملاقات کامشترکہ اعلامیہ جاری
فروری 14, 2025 -
سانگھڑ میں خسرے سے دو بچے جاں بحق
مارچ 1, 2024 -
گوگل جیمنی اے آئی میں آڈیو فائل اپلوڈ کرنے کی سہولت متعارف
ستمبر 12, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














