علی امین گنڈاپورکی گمشدگی کامعاملہ:وزیراعلیٰ منظرعام پر آگئے

0
78

علی امین گنڈاپورکی گمشدگی کامعاملہ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکئی گھنٹوں بعدمنظرعام پرآگئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےبھائی فیصل امین نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق(ٹوئٹر)پراپنےپیغام میں کہاہےکہ علی امین گنڈاپوراسلام آبادسےپشاورکےلئےروانہ ہوگئےہیں۔
فیصل امین کاٹوئٹ میں کہناہےکہ ان کےبھائی کاموبائل کئی گھنٹےبندرہنےکہ بعددوبارہ آن ہوگیاہے،میرااپنےبھائی وزیراعلی علی امین کےساتھ رابطہ ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جلسے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ریاست مخالف تقریر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
گزشتہ رات کووزیراعلیٰ خیبرپختونخوعلی امین گنڈاپورکی گرفتاری کی افواہیں گردش کررہی تھی،مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے بھی ان کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا، لیکن صاحبزادہ حامد رضا نے ان کی گرفتاری کی تردید کی تھی۔

Leave a reply