اسلام آبادمیں احتجاج ،حکومت نےبانی تحریک انصاف عمران خان ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسمیت پانچ سوافرادکےخلاف اقدام قتل، دہشتگردی اور ریاست پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا۔
سرکار کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ نون میں درج کیا گیا ۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اور علی امین کی ایما پر 500 سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشددکیا۔
مقدمے کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑیں، پولیس اہلکاروں پرفائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور زخمی بھی کیا ، پولیس کانسٹیبل عبد الحمید کو اغوا کرکے تشدد کیاگیا۔
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں، پتھروں اور آہنی راڈوں سے حملےکیے۔جبکہ مظاہرین نے سرکاری اور عوامی املاک کو جلایا، حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدالحمید کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ،جوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےدوروزبعدانتقال کرگیاتھا۔
مقدمے میں اعظم سواتی، عمر ایوب، بیرسٹر سیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت 500 نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔
واضح رہےکہ مقدمے میں اقدام قتل،انسداد دہشتگردی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، ریاست پرحملہ اور پولیس اہلکاروں پر تشددسمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کان کی صفائی کیلئے کن چیزوں کا استعمال خطرناک ہے؟
مارچ 4, 2024 -
روپےکےمقابلےمیں ڈالرگراوٹ کاشکار
اگست 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔