عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ2ٹوکیس،9گواہوں پرجرح مکمل

0
6

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ2کیس میں9گواہوں پرجرح مکمل کرلی گئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمندنےکی۔استغاثہ کی جانب سےسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ،عمیرمجیدملک عدالت پیش ہوئے۔سماعت کےدوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کوجیل سےکمراہ عدالت پیش کیاگیا۔
سماعت کےدوران استغاثہ نےمزیدایک گواہ شفقت محمودپرجرح مکمل کرلی،کیس میں مجموعی طورپر9 گواہوں پرجرح مکمل کرلی گئی ہے،جبکہ 10ویں گواہ پرجزوی جرح کی گئی۔
سماعت کےدوران استغاثہ کےگواہ محسن حسن پربانی پی ٹی آئی کےوکیل نےجزوی جرح بھی کی ۔
بعدازاں عدالت نےتوشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت 26جولائی تک ملتوی کردی ۔
26جولائی کوبانی پی ٹی آئی عمران خان کےوکیل گواہ محسن حسن پرجرح مکمل کریں گے۔

Leave a reply