عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت

0
13

بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت،اسلام آبادہائیکورٹ نےکیس سماعت کےلئے مقررکردیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواستیں 5جون کوسماعت کےلئےمقررکردی گئیں۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی لیڈرشپ نے کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

Leave a reply