عمران خان جیل میں قیدتنہائی میں ہیں،سیل کی بجلی بھی منقطع ہے،جمائماگولڈاسمتھ

0
25

جمائماگولڈاسمتھ نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوجیل میں قیدتنہائی میں رکھاگیاہےاورسیل کی بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔
ایکس سابق(ٹوئٹر)پرجاری پیغام میں جمائماگولڈاسمتھ کاکہناتھاکہ ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ عدالتی حکم کے خلاف عمران خان سے ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کی فون پر بات بھی 10 ستمبر سے بند کر دی گئی ہے جو لندن میں رہائش پذیر اور برطانوی شہری ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں سے میرے بچوں کے والد عمران خان کے ساتھ جیل میں ایک سنگین چیز یہ ہوئی ہے کہ پاکستانی حکام نے اہلخانہ اور وکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جب کہ تمام عدالتی کارروائیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔
جمائماکامزیدکہناتھاکہ عمران خان کا باہر کی دنیا میں کسی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، وکلا کو ان کی حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔ جیل میں باورچی کو بھی چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، عمران خان کے اہل خانہ، ان کی جماعت کے اراکین اور حمایتیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ پاکستان میں تمام سیاسی اپوزیشن اور انہیں خاموش کرانے کی کوشش ہے۔ حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو پرامن احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا اور وہ اس وقت جیل میں ہیں حالانکہ ان کو قید کے لیے کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے عمران خان، ان کی بہنوں اور ان کے بھانجے کو فوراً رہا کیا جائے، ان کا بیٹوں سے رابطہ بھی دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ انہیں یقین دہانی ہوجائے کہ عمران خان ٹھیک ہیں اور ان کے ساتھ براسلوک نہیں کیا جارہا۔
دوسری جانب وفاقی وزیرخواجہ آصف کاجمائماگولڈاسمتھ کےٹوئٹ پرردعمل دیتےہوئے کہناتھاکہ نوازشریف کو اپنی دم توڑتی اہلیہ کلثوم نواز سے فون پر بات کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی اور اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں کو بغیر کسی الزام کے جیلوں میں ڈالا گیا، عمران خان کے ساتھ مسلسل نرمی روا رکھی جارہی ہے حالانکہ انہوں نے اپنے مخالفین کے ساتھ کبھی نرمی نہیں دکھائی۔

Leave a reply