عمران خان سےملاقات نہ کرانےپرتوہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ

0
112

عدالتی حکم کےباوجودبانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات نہ کروانےپرتوہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ کردی گئی،جیل ملاقات سےمتعلق لارجربینچ کی تشکیل کےباعث کازلسٹ منسوخ ہوئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےدرخواستیں یکجاکرکے3رکنی لارجربینچ تشکیل دیاتھا،بانی پی ٹی آئی سےملاقاتوں کے20سےزائدکیسزلارجربینچ سنےگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کےقائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگربینچ کے سربراہ ہوں گے،جسٹس ارباب محمدطاہراورجسٹس اعظم خان بھی بینچ کاحصہ ہوں گے۔
وکیل مشال یوسفزئی کاکیس جسٹس سرداراعجازاسحاق کی عدالت میں تھا۔

Leave a reply