عمران خان نےمذاکرات کیلئےگرین سگنل دیدیا

0
24

بانی تحریک انصاف عمران خان نےمذاکرات کےلئے اجازت دےدی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراورچیئرمین بیرسٹرگوہرنےملاقات کی۔جس کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگی۔
عمران خان کےوکیل خالدیوسف کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ آج ہونےوالی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نےمذاکرات کےلئے حامی بھرلی۔
خالدیوسف کاکہناتھاکہ بانی نےکہاہےکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراوربیرسٹرگوہراجازت لینےآئےتھےکہ اگررابطہ ہوتاہےتو پھر کیا کیا جائےجس پرکپتان نےکہاکہ مذاکرات ان سے ہی ہوں گے جن کے پاس پاور ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات پر بات چیت کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج تب ہی ختم ہوگا جب مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔
خالدیوسف نےیہ بھی بتایاکہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج کی تیاریوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا۔

Leave a reply