وزیراعظم شہبازشریف کابانی تحریک انصاف عمران خان کےخلاف ہتک عزت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کابانی پی ٹی آئی کےخلاف ہتک عزت کیس میں وزیراعظم کےٹرائل کورٹ میں پیش ہوکربیان ریکارڈنہ کروانےکیخلاف درخواست کی سماعت لاہورہائیکورٹ کےجسٹس اقبال چودھری نےکی ۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کی درخواست کےقابل سماعت ہونےپرفیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
عمران خان کی جانب سےدرخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرنےوالےکوبیان کےلئے خودپیش ہوناہوتاہے،شہبازشریف نے پیش ہونےکےبجائےبیان حلفی جمع کروایا۔
درخواست گزارنےکہاکہ ٹرائل کورٹ نےذاتی حیثیت میں پیش نہ ہونے کے اعتراض کوردکردیا۔
بانی تحریک انصاف عمران خان نےدرخواست میں استدعاکی کےٹرائل کورٹ کےفیصلے کوکالعدم قراردیاجائے۔ہائیکورٹ وزیراعظم کوذاتی حیثیت میں پیش ہوکربیان ریکارڈکروانےکاحکم دے۔
وزیراعظم نےبانی پی ٹی آئی کےخلاف 10ارب ہرجانےکادعویٰ دائر کررکھا ہے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔