عمران خان کیخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر

بانی تحریک انصاف عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف 190ملین پاونڈریفرنس کا فیصلہ 13جنوری تک موخرکردیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان او ربشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جاناتھا جس کوموخرکردیاگیا۔
عدالت عملےکاکہناہےکہ جج ناصر جاوید رانا آج رخصت پر ہیں ، کیس کا فیصلہ اب 13 جنوری کو سنایا جا ئے گا، جس کےبارےمیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری کو آگاہ کر دیاگیاہے۔
اس حوالےسےتصدیق کرتےہوئےوکیل خالدیوسف کاکہناہے عدالتی عملے نے بتایا ہے فیصلہ آج نہیں سنایا جائے گا۔
یادرہےکہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ 18 دسمبر کو عدالت نے محفوظ کیا تھا۔پہلے 23 دسمبر کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عدالت نے فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ ملتوی کر کے 6 جنوری مقرر کی تھی۔ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے کی تاریخ تیسری مرتبہ تبدیل کی گئی۔
واضح رہےکہ 13نومبر2023کونیب نے190ملین پاونڈریفرنس میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی تھی جس کےلئے بانی پی ٹی آئی سےاڈیالہ جیل میں تفتیش کی گئی تھی یہ سلسلہ تقریباً 17دن تک چلاتھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف یہ واحد کیس ہے جس کا ٹرائل ایک سال تک چلا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔