عمران خان کی رہائی،امریکی ایوان نمائندگان نےصدرجوبائیڈن کوخط لکھ دیا
بانی تحریک انصاف کی رہائی کےلئے 60سےزائدامریکی ایوان نمائندگان نےصدرجوبائیڈن کوخط لکھ دیا۔
صدرجوبائیڈن کولکھےگئےخط میں ایوان نمائندگان نےمطالبہ کیاکہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے۔
خط میں یہ بھی مطالبہ کیاگیاکہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے، پاکستانی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی حفاظت اور خیریت کی ضمانت لی جائے۔
اراکین کی جانب سے لکھے گئے خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
امریکی رکن گریگ کیسارکا کہنا تھا کہ امریکی اراکین کی جانب سے امریکی خارجہ پالیسی کے دیرینہ ناقد اور واشنگٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات رکھنے والے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے اجتماعی مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2022 میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہوئے اور وہ اگست 2023 سے جیل میں ہیں۔
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔